اپوزیشن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا

عوام کے لیے بجٹ میں کچھ بھی نہیں، خورشید شاہ، ایم کیوایم نے بجٹ امیر دوست قرار دے دیا۔

عوام کے لیے بجٹ میں کچھ بھی نہیں، خورشید شاہ، ایم کیوایم نے بجٹ امیر دوست قرار دے دیا۔ فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے بجٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کے بجٹ کے چند اعداد وشمار تبدیل کیے گئے ہیں، یہ کسی بھی طرح سے عوامی بجٹ نہیں کیوں کہ اس میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔


دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے خواہشات پر مبنی بجٹ پیش کیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے لیے حکومت کا چوتھا بجٹ تھا، منصوبوں کے اعلان کے باوجود سرماریہ کاری کم ترین رہی اور عوام آج بھی اپنی فلاح و بہبود کے ضامن بجٹ کے منتظر ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حساب کے ہیر پھیر میں اسحاق ڈار کا کوئی مقابل نہیں ہے، سراج الحق نے کہا کہ بجٹ مفروضوں پر مشتمل ہے اور موجودہ حکومت آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کرسکی جب کہ ایم کیوایم نے بجٹ کو امیر دوست قرار دے کر مسترد کردیا۔
Load Next Story