رمضان پیكیج كے ثمرات عوام تك پہنچانے كیلئے ہرممكن اقدامات كیے ہیں شہبازشریف

مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیائے صرف فروخت كرنے والوں كے خلاف بھی سخت كارروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک June 03, 2016
مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیائے صرف فروخت كرنے والوں كے خلاف بھی سخت كارروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہےکہ رمضان المبارك میں عوام كو ریلیف دینے كیلئے تاریخی پیكیج كا اعلان كیا گیا ہے اور اس پیكیج پر عملدرآمد كیلئے اربوں روپے كے وسائل فراہم كیے گئے ہیں۔

لندن سے صوبائی پرائس كنٹرول كمیٹی كے اراكین كو ہدایت دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے كہا كہ عوام كو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے اور اسی مقصد كے پیش نظر جامع رمضان پیكیج كا اعلان كیا گیا ہے، عوام كو سستے آٹے كی فراہمی كیلئے 5 ارب روپے كی سبسڈی دی جار ہی ہے، رمضان بازاروں میں 10 كلو آٹے كا تھیلا 290 روپے میں دستیاب ہوگا۔ انہوں نے كہا كہ معیاری اشیائے صرف كی سستے داموں فراہمی كیلئے صوبے بھر میں 300 سے زائد رمضان بازار اور 2 ہزار مدنی دسترخوان لگائے جا رہے ہیں جب كہ 25 ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں كے طور پر كام كریں گے۔

شہبازشریف نے كہا كہ رمضان بازاروں میں چینی، گھی، مرغی كا گوشت، پھل، سبزیاں اور انڈے ماركیٹ سے كم نرخوں میں دستیاب ہوں گے، رمضان پیكیج كے ثمرات عوام تك پہنچانے كیلئے ہرممكن اقدامات كیے گئے ہیں، صوبے بھر میں پرائس كنٹرول كمیٹیاں قائم كردی گئی ہیں جن کے تحت مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیائے صرف فروخت كرنے والوں كے خلاف بھی سخت كارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں پرائس كنٹرول مجسٹریٹس كو خصوصی اختیارات تفویض كر دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔