اسلامی نظریاتی کونسل کا سارا نزلہ صرف عورتوں پرگرتا ہے عمران خان

عدل اورانصاف کے بغیراسلامی معاشرہ ناممکن ہے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک June 03, 2016
عدل اورانصاف کے بغیراسلامی معاشرہ ناممکن ہے، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

DERA ISMAIL KHAN: چیرمین تحریک انصاف کا عمران خان کہنا ہے کہ عدل اورانصاف کے بغیراسلامی معاشرہ ناممکن ہے لیکن اسلامی نظریاتی کونسل کا سارا نزلہ صرف عورتوں پرگرتا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس ملک کے اندرکا انکشاف نہیں بلکہ اس کا علم باہرہی سے ہوا لیکن فضل الرحمان کہتے ہیں کہ یہودیوں نے نوازشریف کے خلاف سازش کی، عوام کویقین ہوا کہ ان کا پیسہ پاناما میں نہیں جائے گا تووہ ملک کوپیسہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اثاثے چھپا کر پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا جب کہ وزیراعظم الزامات نہیں لگاتے تحقیقات کرتے ہیں۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، لوگ بھوکے مررہے ہیں اور یہ اورنج ٹرین بنارہے ہیں جب کہ اوورسیز پاکستانی ملک چلارہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ملک چلانے کے لیے پیسہ نہیں اور حکومت قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے مزید قرض لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراتعلیمی نظام ہمیں غلام بنارہا ہے جب کہ نوجوانوں کو سیاسی ہونا چاہیے کیونکہ نوجوانوں کا غیرسیاسی ہونا آمرانہ خیال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدل اورانصاف کے بغیراسلامی معاشرہ ناممکن ہے لیکن اسلامی نظریاتی کونسل کا سارا نزلہ صرف عورتوں پرگرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔