شام مزید 3 جنرل منحرف جھڑپوں میں 24 افراد ہلاک

بشارالاسدحکومت شہریوںکے تحفظ میں ناکام ہوچکی،بانکی مون، اہم...


ایکسپریس July 22, 2012
بشارالاسدحکومت شہریوںکے تحفظ میں ناکام ہوچکی،بانکی مون،ایرانی وزیردفاع کاشامی ہم منصب کوفون،اہم امورپرتبادلہ خیال. فوٹو ایکسپریس

شام میںصدربشارالاسدکی حامی فورسزکیخلاف بر سرپیکار باغیوںنے عراق کے ساتھ ملنے والے تین اہم سرحدی راستوںمیںسے دوپرقبضہ کرلیاہے جبکہ پورے ملک میں جھڑپوںکے دوران مزید24افرادمارے گئے، دمشق میں فورسزکی فائرنگ سے7افرادمارے گئے۔

اے ایف پی کے مطابق شام کے مزید3جنرل 10فوجیوںکے ساتھ منحرف ہو کر ترکی میںداخل ہوگئے ہیں،اب تک 24جنرل منحرف ہو کرملک چھوڑچکے ہیں،اسی دوران شام کے مہاجرین نے عراقی سرحد کے اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی جسے عراقی فورسز نے ناکام بنادیا،

دریںاثناشام کے دوسرے بڑے شہر الیپومیںسرکاری فورسزاورباغیوںکے درمیان جھڑپیں ہوئیں، ادھرکرشیامیںمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ شامی حکومت شہریوںکے تحفظ میںناکام ہوچکی ہے،انہوںنے عالمی برادری سے کہاکہ وہ شام میںپرتشددواقعات رکوانے کیلیے کردار ادا کرے،ایرانی وزیردفاع بریگیڈیئرجنرل احمدوحیدی نے ٹیلی فون پرشام کے ہم منصب جنرل فہدجاسم الفیرج سے گفتگوکی اورشام کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |