شانگلہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی

زخمیوں کو بشام اور مینگورہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

زخمیوں کو بشام اور مینگورہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور:
پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے.


ضلع شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں ریموٹ کنٹرول بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جہاں سے پولیس کی گاڑی گزرتے ہی دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او کریم اللہ سمت 4اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بشام اور مینگورہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں.

Recommended Stories

Load Next Story