کوئٹہ احتجاج کےدوران گرفتار 79 ڈاکٹروں کوضمانت پررہا کرنے کا حکم
عدالت نے تمام ڈاکٹروں کو ایک ایک لاکھ کے ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار 79 ڈاکٹروں کوضمانت پررہا کرنےکاحکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، اس دوران گرفتار کئے گئے 79 ڈاکٹروں کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے تمام ڈاکٹروں کو ایک ایک لاکھ کے ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
واضح رہے دو روز قبل ڈاکٹرسعید کی عدم بازیابی کےخلاف ڈاکٹروں نے ریڈ زون میں داخل ہوکراحتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے 79 ڈاکٹروں کو گرفتارکرکےان کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔