پشاورگرفتارخود کش حملہ آوروں کے مزید دو ساتھی گرفتار
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارخود کش حملہ آوروں نے اعتراف کیا ہے ان کا ہدف اعلیٰ پولیس افسریاپشاورایئرپورتھا،پولیس
پولیس نے گرفتار خود کش حملہ آوروں کے مزید دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پشاور سے گرفتار ہونے والے 2خود کش حملہ آوروں سے ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے سربند کے علاقے سے ان کے مزید دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
واضح رہے پشاور پولیس نے منگل کی رات سربند کے علاقے سے دو نو عمر خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کیا تھا جس میں سے ایک خود کش حملہ آور نے اپنے جسم سے خود کش جیکٹ باندھ رکھی تھی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا تھا۔پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور بلال کا تعلق باڑہ کے علاقے برقمبر خیل جبکہ اس کے ساتھی جہانگیر کا تعلق پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ مومن ٹاؤن سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ خودکش حملہ آورکا ٹارگٹ کوئی اعلیٰ پولیس افسر یا پشاور ایئرپورٹ تھا۔
تفتیش کے دروان یہ بات بھی سامنے آئی کہ دو روز قبل خودکش حملہ آور کو پشاور ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرایا گیا تھا،پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کے ساتھ گرفتار ہونے والا ساتھی اس سے قبل بھی پانچ خودکش حملہ آوروں کو پشاور پہنچا چکا ہے۔