کراچی میں پی آئی اے کی ریذیڈنٹ انجینیرنگ عمارت میں آگ لگ گئی

عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک June 04, 2016
آگ لگنےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،ترجمان پی آئی اے فوٹو: فائل

پی آئی اے ٹاؤن شپ کی ریذیڈنٹ انجینیرنگ عمارت میں لگی آگ پر کئی گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے ٹاؤن شپ کی ریذیڈنٹ انجینیرنگ عمارت کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے کمرے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدا میں ایئرپورٹ کے فائر ٹینڈرز نے ہی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی لیکن آگ مسلسل بڑھتے ہی رہی جس کے بعد شہر بھرسے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کوطلب کرلیا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ شارٹسرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے، عمارت میں موجود تمام افراد بحفاظت نکال لیا گیاتھا، جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا اندازہ آگ پر قابو پالینے کے لگایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں