لاہورکے مال روڈ پرسرکاری اساتذہ کا دھرنا

پنجاب بھر میں ہر کیٹیگری کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی جائے، مظاہرین کا مطالبہ


ویب ڈیسک June 04, 2016
سرکاری اسکولوں کی تعداد کم کرنے کے بجائے بڑھائی جائے، اساتذہ کا مطالبہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی نرسوں کے بعد اب اساتذہ نے مال روڈ پر دھرنا دے دیا ہے۔

لاہورکے مال روڈ پر2 روز قبل نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا ہوا تھا تاہم اب ان کی جگہ سرکاری اساتذہ نے لے لی ہے، چیئرنگ کراس کے مقام پر دیئے گئے دھرنے میں سرکاری اسکولوں کے استااذہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔

دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ہرکیٹیگری کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی جائے، پانچویں اورآٹھويں جماعت کے پرچے بنانے کا نظام ماہراساتذہ کے حوالے کیا جائے، سرکاری اسکولوں کی تعداد کم کرنے کے بجائے بڑھائی جائے اورجو ادارے نجکاری کے لئے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے کئے گئے ہیں انہیں واپس کئے جائیں۔ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ان کا دھرنا جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں