قومی ہاکی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں آسٹریلیا پہنچ گئی
دونوں ٹورنامنٹس میں اپنی بھرپورکارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،کوچ اختررسول اورکپتان محمد عمران
KARACHI:
قومی ہاکی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ اورچیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلیا پہنچ گئی۔
قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں دو ایونٹس میں شرکت کے لئے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے آسٹریلیا روانہ ہوئی تھی، قومی ٹیم 22 نومبر سے پرتھ میں نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت سے ہوگا۔
یکم دسمبرسے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز میلبورن میں ہوگا، جس میں پاکستان کو بلجیئم، آسٹریلیا اور ہالینڈ کے ساتھ پول بی میں رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول اور کپتان محمد عمران نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے اورکوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپورکارکردگی کا مظاہرہ کریں۔