پشاور اور گرد و نواح میں آندھی کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں کئی افراد زخمی

کوہاٹ ، پشاور اور مالا کنڈ ڈویژن میں گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 04, 2016
آندھی کی رفتار 110 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی،پی ڈی ایم اے فوٹو: فائل

شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر چلنے والی آندھی سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گرد و نواح کو دن بھر گرمی کے بعد سہہ پہر کو گرد آلود آندھی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے باعث کئی مقامات پر دیواریں گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پشاور میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 110 میل فی گھنٹہ تھی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کوہاٹ ، پشاور اور مالا کنڈ ڈویژن میں گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

واضح کہ 3 روز قبل بھی پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور راولپنڈی اسلام آباد میں آندھی کے باعث 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں