وزیر اعظم کی حالت میں بہتری آئی سی یو سے کمرے میں منتقل

وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں جب کہ ان کے معالج ان کی صحت یابی سے مطمئن ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک June 04, 2016
وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری لندن کے ’’ہارلے اسٹریٹ کلینک‘‘ میں کی گئی ۔ فوٹو:آئی این پی

وزیر نواز شریف شریف دل کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور اب ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کردیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، انہیں آج آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔



مریم نواز نے مزید کہا کہ ڈاکٹر بھی وزیراعظم کی تیزی سے صحت یابی سے مطمئن ہیں اور انہیں لگائی جانے والی ڈرپس ہٹالی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا گزشتہ دنوں لندن میں دل کا آپریشن ہوا تھااور وہ اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں