ووٹرز فہرست کے نام اورپتے سے سمیں خریدکرفروخت کرنیوالا گروہ گرفتارڈی پی او بہاولپور

کوئٹہ کے ڈاکٹر سعید کے اغوا کی واردات کے دوران استعمال ہونے والی سميں بھی اسی گروہ کی جانب سے جاری ہوئیں،ڈی پی او


ویب ڈیسک November 21, 2012
ملزمان سالانہ 8 سے 10 ہزار سمیں ایکٹوکراتے تھے جودہشت گردی ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات میں استعمال ہوتی تھیں۔ڈی پی او،فوٹو: فائل

پولیس نے ووٹرز لسٹ کے ذریعے لوگوں کےناموں سے سمیں ایکٹیو کرکے ملک بھر میں فروخت کرنے والے گروہ کےتین ارکان کو گرفتارکرلیا ، کوئٹہ سے اغواکئے جانے والے ڈاکٹر سعید کے اغوا میں بھی انہی ملزمان کی جاری کردہ سم استعمال ہوئی ہے۔

ڈی پی او بہاولپور سہیل حبیب تاجک نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ احمد پورشرقیہ سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان محمد احمد ، عرفان اور عمران شاہ ووٹرز لسٹ کے ذریعے موبائل کمپنیوں کی سمیں ایکٹیو کرکے ملک بھر میں فروخت کرتے تھے اوریہ ملزمان سالانہ 8 سے 10 ہزار سمیں ایکٹوکرتے تھے جبکہ یہ سمیں دہشت گردی ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات میں استعمال ہوتی تھیں۔

سہیل حبیب تاجک نے کہا کہ کوئٹہ کے ڈاکٹر سعید کے اغوا کی واردات کے دوران استعمال ہونے والی سميں بھی اسی گروہ کی جانب سے جاری ہوئی تھیں ۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ اس گروہ کی نشاندھی سی سی پی او کوئٹہ زبیر نے کی تھی ۔ بہاولپور پولیس نے ملزمان سے 30 موبائل اور سیکڑوں زیر استعمال سمیں بھی برآمد کیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں