پاکستان اور بھارت کے درمیان غیر مشروط مذاکرات جلد بحال ہونے چاہیئں عبدالباسط

بھارت جب بھی چاہے ہم مذاکرات کیلیے تعاون کرنے کو ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر کا تقریب سے خطاب

بھارت جب بھی چاہے ہم مذاکرات کیلیے تعاون کرنے کو ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر کا تقریب سے خطاب، فوٹو؛ فائل

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ اس کا واحد راستہ امن ہے جس کے لیے پاک بھارت مذاکرات جلد بحال ہونے چاہئیں۔


ناگپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے مسائل کا حل جنگ نہیں اور نہ ہی امن جنگ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے، ہم مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور امن پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے لہٰذا دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہونے چاہیے۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات غیرمشروط ہونے چاہیے اور بھارت مذاکرات جب بھی کرنا چاہے ہم تعاون کے لیے تیار ہیں۔
Load Next Story