اسلام آباد رات سے ریڈ زون میں عام شہری کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی رحمان ملک

ان عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا جو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، رحمان ملک


ویب ڈیسک November 21, 2012
ان عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا جو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، رحمان ملک فوٹو: ایکسپریس

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آج رات 11 بجے سے جمعرات کی رات تک ریڈ زون میں عام شہری، موٹرسائیکل، ٹرک اور مسافروں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ڈی ایٹ کانفرنس کی وجہ سے جمعرات کو اسلام آباد میں عام تعطیل ہوگی جس کے باعث اسکولز اور کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، چیف کمشنر آفس، اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے، آئیسکو، نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ اور سینیٹ سیکرٹریٹ کھلے رہیں گے۔

رحمان ملک نے کہا کہ ان عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا جو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ میڈیا بےشک تنقید کرے لیکن میں عوام کے بہترین مفاد میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ نے پشاور میں خودکش حملہ آور پکڑنے والے پولیس اہلکار کے لئے میڈل کا بھی اعلان کیا۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ کل اسلام آباد میں عام تعطیل ہونے کے باوجود عدالتیں کھلی رہیں گی کیونکہ کہ کل کچہ اہم مقدمات کی سماعت ہونی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |