کے الیکٹرک کا نیا کارنامہ صارف کو 2 ارب کا بل بھیج دیا

کے الیکٹرک کی جانب سے بل ادا نہ کرنے کی صورت میں 17 کروڑ جرمانے کا بھی کہا گیا ہے۔


ویب ڈیسک June 05, 2016
کے الیکٹرک کی جانب سے بل ادا نہ کرنے کی صورت میں 17 کروڑ جرمانے کا بھی کہا گیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کے الیکٹرک انتظامیہ نے ایک نیا کارنامہ انجام دیتے ہوئے صاف کو 2 ارب سے زائد کا بل بھیج دیا جب کہ ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں 17 کروڑ جرمانے کا بھی کہا گیا ہے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ نے کراچی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا کے صارف کو نہ صرف 2 ارب روپے کا بل بھیج دیا بلکہ بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں صارف کو 17 کروڑ روپے کے جرمانے کا بھی حکم دیا گیا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہوش اڑا دینے والے بل کو حاصل کرنے والے صارف کے گھر رہائشی عمارت کے میٹر کا ہے جہاں معمول کے مطابق پنکھے، لائٹ ، ٹی وی اور فرج کے علاوہ کچھ نہیں۔

صارف کے مطابق گزشتہ سال میٹر کی خرابی کے باعث اس کی تبدیلی کے لیے کے الیکٹرک کو درخواست دی تھی مگر میٹر تبدیل کرنے کی بجائے بھاری بھرکم بل بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے صارف کو اضافی بل جاری ہوا جس کی اطلاع صارف کو کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔