اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی 2 اشہتاری مجرموں سمیت 7 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس

ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس، فوٹو؛ فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں كارروائیوں كے دوران 2 اشتہاری مجرموں سمیت 7 ملزمان كو گرفتار كركے ان كے قبضہ سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔


اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد كرلیا جب کہ ملزمان كے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدما ت درج كر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مختلف علا قوں سے 2 اشتہاری مجرموں خرم شہزاد اور منیر احمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس کے علاوہ چوری کی وارداتوں میں ملوث دیگر 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ بعض ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story