اسرائیلی حملوں میں مذید 28 فلسطینی شہیدتل ابیب میں بس دھماکا 17افراد زخمی
گزشتہ 8 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 140 سے زائد ہوگئی۔
KARACHI:
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مذید 28 فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی شہر تل ابیب میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ایک بس میں بم دھماکا ہوا جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔
منگل کو قاہرہ میں حماس اور اسرائیلی مندوبین کے بالواسطہ مذاکرات میں فریقین نے عارضی فائر بندی کے ایک سمجھوتے پر اتفاق کیا تھا۔ اس سمجھوتے کے تحت فریقین نے اپنی اپنی شرائط پیش کی تھیں اور دونوں نے ان شرائط پر عمل درآمد کا بھی عندیہ دیا تھا۔ اسرائیل نے فائر بندی کی مصری تجویز ماننے کے بعد اس پر مزید غور کے لیے آج تک کا وقت مانگا ہے۔ جبکہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بھی اسرائیل میں موجود ہیں ۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ 8ویں روز بھی جاری ہے ۔ اسرائیل کی جانب سے بدھ کے روز بھی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے اس طرح گزشتہ 8 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 140 سے زائد ہوگئی ہے۔