بجٹ میں گاڑیوں کی خریدوفروخت پر لگنے والے ٹیکس سے کار ڈیلرز پریشان

جب بھی بجٹ آتا ہے حکومت کا آسان شکار آٹو انڈسٹری ہوتی ہے اور ان کے کاروبار پر ہی کاری ضرب لگائی جاتی ہے، کار ڈیلرز


Online June 05, 2016
جب بھی بجٹ آتا ہے حکومت کا آسان شکار آٹو انڈسٹری ہوتی ہے اور ان کے کاروبار پر ہی کاری ضرب لگائی جاتی ہے، کار ڈیلرز فوٹو: فائل

KARACHI: گاڑیوں پر لگنے والے ٹیکس سے کار ڈیلرز بھی پریشان ہو گئے، ان کا کہنا ہے وفاق نے تو بجٹ پیش کر دیا اب دیکھتے ہیں پنجاب ریونیو اتھارٹی ان کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں گاڑیوں کی خریدوفروخت پر لگنے والے ٹیکس نے کار ڈیلرز کو بھی پریشان کر دیا ان کا کہنا ہے کہ کاروباری حالات پہلے ہی اچھے نہیں تھے، اب رہی سہی کسر نئے لگنے والے ٹیکسوں نے نکال دی ہے، ایسے میں وہ جائیں تو کہاں جائیں۔کار ڈیلرز نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ان سے پہلے ہی دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ٹیکس وصول کر رہی ہے، اگر حکومت چاہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے رزق کمائیں تو ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے۔ کار ڈیلرز کا کہنا تھا کہ جب بھی بجٹ آتا ہے حکومت کا آسان شکار آٹو انڈسٹری ہوتی ہے اور ان کے کاروبار پر ہی کاری ضرب لگائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |