عالمی سطح پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
گزشتہ فروری کے مقابلے میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے
MIAMI:
بین الاقوامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں گنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش اور شپنگ میں تعطل کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافے کا عمومی رجحان جاری ہے۔ نیویارک میں خام چینی کے مستقبل کے معاہدے0.67 سینٹ کے اضافے کے بعد18.75 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے ہوئے۔ ایک مرحلے پر یہ قیمتیں18.79 سینٹ فی پاؤنڈ تک بھی گئیں۔ گزشتہ فروری کے مقابلے میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور ماہرین نے کہا ہے کہ یہ رجحان کچھ عرصے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔