ورلڈ بینک نے پنجاب میں اسکولز کی بہتری کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی امداد منظور کرلی
10 لاکھ سے زائد اسکول نہ جانے والے بچوں کو بھی اس منصوبے کے تحت اسکولوں میں لایا جائے گا۔
KARACHI:
عالمی بینک نے صوبہ پنجاب میں اسکولوں کی صورتحال میں بہتری اور اساتذہ کی تربیت کے لیے300 ملین ڈالر کی امدد کی منظوری دی ہے جس سے صوبے کے غریب ترین اضلاع میں اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت کی جائے گی۔
عالمی بینک کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق تیسرا پنجاب ایجوکیشن سیکٹر پروجیکٹ طلبا کو مالی معاونت کے مواقع فراہم کرے گا جس سے انہیں پرائمری اور سیکنڈری کی سطح پر اسکولوں میں باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے سے صوبہ پنجاب میں تقربیاً30 لاکھ بچے مستفید ہوں گے۔ منصوبے کے تحت ان بچوں کو کم خرچے والے نجی اسکولوں میں تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ طالبات کو سیکنڈری کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ 10 لاکھ سے زائد اسکول نہ جانے والے بچوں کو بھی اس منصوبے کے تحت اسکولوں میں لایا جائے گا۔