فواد خان صبا قمر اور ماہرہ خان سے خوفزدہ

میں مرد اور عورت میں فرق نہیں کرتا اس لیے مجھے سخت مقابلہ لگ رہا ہے، فواد خان


Showbiz Desk June 05, 2016
میں مرد اور عورت میں فرق نہیں کرتا اس لیے مجھے سخت مقابلہ لگ رہا ہے، فواد خان فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار فواد خان اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، لیکن بالی وڈ کی ایک کے بعد ایک کامیاب فلم اور تمام بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کے باوجود فواد بالی وڈ جانے والے دیگر پاکستانی اداکاروں سے خوفزدہ ہیں۔

بھارتی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب فواد سے سوال کیا گیا کہ وہ پاکستان سے آنے والی اداکاراؤں صبا قمر اور ماہرہ خان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو فواد نے ہنستے ہوئے کہا، میں یہ کہتے ہوئے خود غرض لگوں گا لیکن یہ میرے لیے کوئی دلچسپ وقت نہیں، میں مرد اور عورت میں فرق نہیں کرتا اس لیے مجھے سخت مقابلہ لگ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں