بنوںپولیس موبائل پردہشت گردوں کی فائرنگ 4اہلکارجاں بحق

جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔


ویب ڈیسک November 21, 2012
پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد حملہ آور موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

پولیس موبائل پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار اہلکار جاں بحق ہو گئے۔



جانی خیل کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں پرسواردہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایس ایچ او عقیل خان اور تین سپاہی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔


جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس نے جانی خیل میں علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں موٹر سائیکل کے ذریعے دہشتگردی کے خدشے کا اظہار کیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی پشاور میں داخل ہونے والے ایک خودکش حملہ آور کو اس کے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں بھی دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |