کرپشن کرنے والوں پر ملک کی زمین تنگ کردی جائے گینواز شریف

حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے عوام کو کرپشن، مہنگائی اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔


ویب ڈیسک November 21, 2012
حکومت کی کرپشن کے باعث آج ملک لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہے، نواز شریف ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں پر ملک کی سرزمین تنگ کردی جائے گی۔

رائے ونڈ میں نوازشریف سے مسلم لیگ(ن)چشتیاں کے مقامی رہنما چوہدری احسان الحق باجوہ نے ملاقات کی، اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کرپشن اور نااہلی کے باعث آج ملک دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل سے دوچار ہے۔ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے عوام کو کرپشن، مہنگائی اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ(ن) مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور کرپشن کرنے والوں کے لئے وطن کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی۔

مسلم لیگ(ق) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری کاشف محمود نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |