پاکستان کا بھارت کو کل بھوشن یادیو تک قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی مداخلت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے


ویب ڈیسک June 05, 2016
پاکستان کل بھوشن یادیو کے انکشافات پر مبنی دستاویزی ثبوت بھی مرتب کر رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

لاہور: پاکستان نے بھارت کو کل بھوشن یادیو تک فوری طور پر قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے بلوچستان سے گرفتار بھارتی ایجنسی ''را'' کے حاضر سروس افسر کل بھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی درخواست کی تھی تاہم پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کو را کے ایجنٹ تک قونصلر رسائی نہ دی جائے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کی جیلوں میں قید شہریوں تک قونصلر رسائی کا معاہدہ ہے تاہم اس میں موجود ایک شق کے تحت ملکی سالمیت کو درپیش خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ درخواست مسترد بھی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی مداخلت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب پاکستان کل بھوشن یادیو کے انکشافات پر مبنی دستاویزی ثبوت بھی مرتب کر رہا ہے۔ جسے غیر ملکی سفارت کاروں اوعر عالمی فورم کے سامنے رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں