ٹھل لالچی باپ نے 4 لاکھ کےعوض کمسن بیٹی بوڑھے سے بیاہ دی

دولہا گرفتار، دلہن کو تحویل میں لے لیا گیا، باپ، نکاح خواں فرار

شادی زبردستی کرائی گئی، 10 سالہ بچی کا عدالت میں بیان۔ فوٹو: فائل

لالچی باپ نے کمسن بیٹی کا 4 لاکھ روپے کے عوض معمر شخص سے نکاح کرادیا، پولیس نے ضعیف دولہا کو گرفتار کرکے کمسن دلہن کو تحویل میں لے لیا، بچی کا باپ اور نکاح خواں فرار ہوگئے۔


گاؤں نصیر سمیجو میں گل حسن پہوڑ نے 4 لاکھ روپے کے عوض 10 سالہ بیٹی گلزادی کی 60 سالہ کرم علی پہوڑ سے شادی کرا دی، اطلاع پر بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہے کو گرفتار کرکے کمسن دلہن کو اپنی تحویل میں لے لیا، دولہے کا کہنا تھا کہ اس نے بچی 4 لاکھ روپے میں خریدی ہے۔

بچی کا کہنا تھا کہ میری شادی زبردستی کرائی گئی، پولیس نے دولہے اور دلہن کو سول کورٹ ٹھل میں پیش کیا، عدالت نے بچی کو ماں جبکہ معمر شخص کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Load Next Story