چڑیا گھر سفیدشیر اور بنگال ٹائیگرکو دیکھنے کیلیے شہری امڈ پڑے

پوما کاجوڑا انسانوں سے مانوس ہونے کے باعث لوگوںکی توجہ کا مرکز...


ایکسپریس July 22, 2012
پوما کاجوڑا انسانوں سے مانوس ہونے کے باعث لوگوںکی توجہ کا مرکز بنارہا ہے (فوٹو ایکسپریس)

کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر،بنگال ٹائیگر اور پوما کی جوڑیوں اور نئے پرندوں کی آمد کے پیش نظر شہریوں کا زبردست رش دیکھنے میں آیا، پہلا روزہ ہونے کے باوجود سیکڑوںکی تعداد میں شہریوں نے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ چڑیا گھر کا رخ کیا

اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات اور خوشگوار موسم ہونے کی وجہ سے کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں سے آئے ہوئے افراد اور بچوںکی بڑی تعداد کراچی چڑیا گھر پہنچی اور پاکستان میں پہلی بار سفید شیروں کے جوڑے کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور محظوظ ہوئے،بنگال ٹائیگر چونکہ ابھی چڑیا گھرکے ماحول سے مانوس نہیں ہے،

اس لیے وہ بیک وقت بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھ کر دھاڑنا شروع کردیتے ہیں جس سے کئی بچے سہم گئے جبکہ پوما کا جوڑا انسانوں سے انتہائی مانوس ہونے کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنارہا جس پر بچوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے، دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید نے کہا ہے کہ جلد ہی کراچی چڑیا گھر میں زرافہ، گینڈا، دریائی گھوڑے اور نایاب نسل کے پرندے لائے جائیںگے،

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہدایت پر چڑیا گھر کی تزئین وآرائش کے کاموں کو عید سے قبل مکمل کرلیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں