زکوٰۃ کٹوتی سے بچنے کیلیے بینکوں سے کروڑوں روپے نکلوا لیے گئے

زکوۃ کتوتی سے استثنیٰ کے لیے لئے ہزاروں کھاتیداروں نے بینکوں میں خصوصی سرٹیفکیٹس بھی جمع کرائے ہیں


ویب ڈیسک June 05, 2016
وزارت مذہبی امور نے رواں اسلامی سال کے لیے زکوٰة کا نصاب 35 ہزار 557 روپے مقرر کیا گیا ہے فوٹو: فائل

QUAIDABAD: ملک بھر میں ہزاروں کھاتے داروں نے زکوٰۃ کی کٹوتی سے بچنے کیلیے بینکوں سے کروڑوں روپے نکلوا لیے جبکہ زکوٰۃ کٹوتی سے استثنیٰ کے سرٹیفکیٹس بھی جمع کرائے گئے۔

وزارت مذہبی امور نے رواں اسلامی سال کے لیے زکوٰة کا نصاب 35 ہزار 557 روپے مقرر کیا ہے جس کی یکم رمضان کو اس سے زائد رقم رکھنے والوں کے بینک اکاؤنٹس سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی ہوگی تاہم ہزاروں کھاتیداروں نے کٹوتی سے بچنے کے لیے اپنی رقوم نکلوالی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی قوم کا شمار دنیا میں سب سے کم ٹیکس دینے والی اور اس سے زیادہ خیرات کرنے والی اقوام میں ہوتا ہے۔ اکثریت حکومت پر عدم اعتماد کے باعث اپنی زکوۃ خود ہی ادا کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں