عام انتخابات مئی کے پہلے ہفتے میں ہوسکتے ہیںچوہدری شجاعت حسین
مسلم لیگ(ق)کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مئی کے پہلے ہفتے میں ہوسکتے ہیں۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن مضبوط ہےاگرآئندہ عام انتخابات میں فوج کو مدد کے لئے طلب کیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاسی رہنما نہیں جو کہہ سکے کہ وہ خیبر سے کراچی تک مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے بھی ووٹ نہیں لے سکے گی۔
مسلم لیگ(ق)کے صدرنے کہا کہ سیاستدانوں ،عدلیہ اور فوج سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیےتاہم احتساب بل کے ذریعے کسی فوجی کو اداروں کا سربراہ بنانےسے روکنا فوج اور پارلیمنٹ کو لڑانے کے مترادف ہے ۔
اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹرکامل علی آغا نے کہا کہ دوسروں کا مینڈیٹ چرانا شریف براداران کا وطیرہ ہے ۔