تحریک انصاف اقتدارمیں آکر 11 وزیروں سے حکومتی نظام چلائے گیعمران خان

پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک November 21, 2012
عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں ٹیکس کے نظام کو بہتر بنا کر ملک کو فلاحی ریاست بنائے گی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو صرف11 وزیروں کے ساتھ ہی ملک کا نظام چلا کر دکھائے گی۔

لاہور ٹیکس ہاؤس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں ٹیکس کے نظام کو بہتر بنا کر ملک کو فلاحی ریاست بنائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ وی آئی پی ڈیوٹی پرموجودپولیس اہلکاروں کو تنخواہیں غریب عوام کے ٹیکسوں سے ادا کی جاتی ہیں، حکمرانوں کی شاہ خرچیوں سےغریبوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |