پشاورپولیس کی کارروائی15من بارودی مواد8ہزارڈیٹونیٹربرآمد

۔ پولیس نے پک اپ کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

پشاور سے گزشتہ روز بھی ایک کم سن خودکش حملہ آور گرفتار کیا گیا تھا ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پولیس نے شہرمیں بڑی دہشت گردی کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے 15 من بارودی مواد اور 8 ہزار ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے رنگ روڈ پر چیکنگ کے دوران ایک پک اپ کو روکا اوردوران تلاشی اس میں سے 15من بارودی مواد اور 8 ہزار ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے ۔ پولیس نے پک اپ کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی پولیس نے سربند روڈ پر ایک کم سن خودکش حملہ آور کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کیا تھا جس کے جسم سے بارودی مواد بندھا ہوا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story