ودیا بالن پاکستانی ڈراموں کے علاوہ فلموں کی بھی دلدادہ نکلیں

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی کہانی بہت جاندار ہوتی ہے جب کہ فلموں میں ’’بول‘‘ بہت پسند ہے، ودیا بالن


ویب ڈیسک June 05, 2016
پاکستان سے فلم میں کام کرنے کیپیشکشک ہوئی ہے، ودیا بالن۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ٹی وی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی فلمیں بھی دیکھی ہیں جو کہ بہت بہت اچھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دئے گئے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی ٹی وی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہیں کیونکہ ان ڈراموں کی کہانی بہت جاندار ہوتی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی فلمیں بھی دیھیں ہین، جن میں سے ''بول'' انیں بہت پسند آئی۔

ودیا بالن نے کہا کہ وہ اچھا کام کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے دنیا میں کہیں بھی جاسکتی ہیں، پاکستان سے بھی انہیں فلموں کی پیشکش ہوئی ہے لیکن ابھی انہوں نے اسے قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ فلموں کا اسکرپٹ ان کی نظر سے نہیں گزرا، فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایت کار جلد ہی بھارت آئیں گے جو انہیں فلم کی کہانی اور کام کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں