سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج پہلا روزہ

ترکی، فلسطین، قطر، بحرین، اردن اور عراق میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔


ویب ڈیسک June 05, 2016
ترکی، فلسطین، قطر، بحرین، اردن اور عراق میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ان ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔





غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں متعلقہ وزارتوں کا اجلاس ہوا جب کہ چاند نظرآنے کے بعد خلیجی ممالک سمیت مشرق بعید کے ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام، اور سنگا پور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد وہاں آج پہلا روزہ ہے۔ ترکی، فلسطین، قطر، اردن، بحرین اورعراق میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔

چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی سعودی عرب میں شہریوں نے رمضان کی تیاریاں شروع کردیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تراویح کے روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سعودی عرب کے علاوہ کوریا، جاپان، اور برطانیہ میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ قطر، انڈونیشیا ، برونائی، عراق، ترقی ، فلسطین میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔





دوسری جانب پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور ضلعی سطح پر بھی کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔ اجلاس میں 1437 ہجری کے رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کا چاند آج نظرآنے کا قوی امکان ہے اور کل بروز منگل 7 جون کو ملک میں پہلا روزہ ہوسکتا ہے جب کہ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 26 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ پیرکی شام تک چاند کی عمر36 گھنٹے ہوجائے گی۔



محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کا چاند پیر کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے اور منگل 7 جون کو ملک میں پہلا روزہ ہوسکتا ہے جب کہ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 26 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ پیر کی شام تک چاند کی عمر 36 گھنٹے ہوجائے گی۔





دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہی طلب کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ چاند کے حوالے سے کوئی بھی شہادت ملنے کی صورت میں وفاقی وزیرمذہبی امورسردار یوسف کو آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں