کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرزکی کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد

اسلحے میں ایک ایل ایم جی،ایک جی تھری ، 4 ایس ایم جی ، 8 دستی بم اور مختلف بورکی گولیاں شامل ہیں، ترجمان رینجرز

اسلحے کے ساتھ 8 ہینڈ گرنیڈ اور مختلف بورکی گولیاں برآمد کی گئیں، ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

رینجرز نے لانڈھی کے انعامی گراؤنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز اہلکاروں نے مصدقہ خفیہ اطلاعات پر انعامی گراونڈ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران رینجرز نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں ایک ایل ایم جی،ایک جی تھری رائفل، 4 سب مشین گنز، 8 ہینڈ گرنیڈ اور مختلف بورکی گولیاں شامل ہیں۔

دوسری جانب پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے منگھوپیر کے مینگل گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کئے گئے افراد میں ایک مبینہ دہشت گرد اور اس کا سہولت کار بھی شامل ہے۔
Load Next Story