کراچی میں مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین بے ہوش
لوگ راشن کے حصول کے لیے ایکسپو سینٹر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے
ایکسپو سنٹر میں مفت راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین بے ہوش ہو گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایکسپو سنٹر میں مخیر حضرات کی جانب سے غریبوں میں مفت راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن کچھ خواتین نے جلد سامان حاصل کرنے کے لئے دروازے پھلانگ کر اندر گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور متعدد خواتین کی حالت غیر ہو گئی۔ اس کے علاوہ بدانتظامی کے باعث متعدد افراد آپس میں الجھ بھی پڑے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بے ہوش ہونے والی خواتین کو فوری طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کیا جب کہ بد انتظامی کے باعث سامان کی تقسیم روک دی گئی۔
واضح رہے کہ 2013 میں بھی نیپا چورنگی کے قریب مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئی تھیں جب کہ 2009 میں بھی کھوڑی گارڈن میں بھی مفت امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 18 خواتین جاں بحق ہو گئی تھیں۔