پشاور کی مسجد قاسم علی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب

اگرچاند کےحوالے سےشہادتیں موصول ہوئیں توپھرانکا جائزہ لیکررمضان المبارک کا فیصلہ کیا جائیگا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی


ویب ڈیسک June 05, 2016
اگرچاند کےحوالے سےشہادتیں موصول ہوئیں توپھرانکا جائزہ لیکررمضان المبارک کا فیصلہ کیا جائیگا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی۔ فوٹو: فائل

مسجد قاسم علی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے اپنی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

پشاور کی مسجد قاسم علی کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اگر چاند کے حوالے سے شہادتیں موصول ہوئیں تو پھر شہادتوں کا جائزہ لے کر رمضان المبارک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کل طلب کیا گیا ہے۔

واضح ر ہے کہ مسجد قاسم علی کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کے برخلاف اپنی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں