راولپنڈی میں رمضان المبار ک کے لیے ٹریفک پلان جاری

شہر میں کسی بھی جگہ پر ڈبل پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی


ویب ڈیسک June 05, 2016
غلط پارکنگ کے خلاف ایکشن لینے کے لیے مصروف مقامات پر لفٹرز موجود رہیں گے،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فوٹو: فائل

سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی افتخارالحق کے مطابق خریداری کے خواہش مند حضرات کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹوں میں پارکنگ اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ غلط پارکنگ کے خلاف ایکشن لینے کے لیے مصروف مقامات پر لفٹرز موجود رہیں گے جو غلط پارک کی گئی گاڑی کو فوری طور پر لفٹ کرلیں گے تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک بلاک نہ ہو۔


افتخارالحق کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں مقررہ جگہوں پر ہی پارکنگ کرائی جائے گی کسی بھی جگہ پر ڈبل پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، مشکوک ، کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کے علاوہ اس ماہ مبارک میں آنے والے خصوصی ایام کے موقع پر خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ وارڈنز کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگائی جائیں گی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں