کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہائی روڈ پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک دکان پر فائرنگ کی، پولیس


ویب ڈیسک June 05, 2016
واقعےکے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فوٹو؛ فائل

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں زخمی دم توڑ گئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اورشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔