بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر پر مقدمہ درج

اداکارہ اور ان کے شوہر پر 8 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ عدالتی حکم پر درج کیا گیا۔


ویب ڈیسک June 05, 2016
2013 میں اداکارہ اور ان کے شوہرکی کمپنی سے اسکولوں میں جدید تعلیم کے سلسلے میں فرنچائز دینے کا معاہدہ کیا گیا تھا، فوٹو:فائل

NEW DELHI: بھارتی ریاست جھاڑکنڈ کی عدالت کے حکم پر پولیس نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر جے مہتا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1986 میں فلم ''سلطنت''سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ''قیامت سے قیامت تک'' سے ملی جس کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکارہ نے90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا اوراپنی فنی کیرئیر میں تمام صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کیا تاہم اب فلم نگری کی مشہور اداکارہ کو دھوکا دہی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکنڈ کی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ اوران کے شوہر جے مہتا پر 8 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ان کے خلاف لالپور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ جوہی چاؤلہ کے شوہر کی کمپنی سے 2013 میں اسکولوں میں جدید تعلیم کے سلسلے میں معاونت کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے لیے انہیں ابتدائی طور پر 8 لاکھ روپے کی رقم بھی ادا کی گئی تاہم کمپنی کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اداکارہ اوران کے شوہر سمیت 6 افراد پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ جوہی چاؤلہ اپنے شوہر کی کمپنی کی برانڈ ایمبسڈر اورڈائریکٹر بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔