پولیس نے631 مقابلوں میں5 ہزارملزمان کو گرفتارکیارپورٹ

ضلع جنوبی میں12،شرقی میں8،غربی میں7،وسطی میں18اورملیر میں9ڈکیت ہلاک ہوئے


ایکسپریس July 22, 2012
ضلع جنوبی میں12،شرقی میں8،غربی میں7،وسطی میں18اورملیر میں9ڈکیت ہلاک ہوئے۔ فائل فوٹو

کراچی پولیس نے631 مقابلوں میں5132جرائم پیشہ عناصر بشمول945مفرور اور104اشتہاری ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرلیا ، پولیس مقابلوںکے دوران54ڈکیت ہلاک ہوئے جبکہ 483ڈکیت گروہوںکا خاتمہ کیا گیا ،یہ بات آئی جی فیاض احمد لغاری کو کراچی پولیس نے یکم جنوری2012ء سے19جولائی تک کارکردگی رپورٹ میں بتائی۔

رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں131ضلع شرقی میں 144، غربی میں 70،وسطی میں121جبکہ ضلع ملیر میں 122پولیس مقابلوںکے دوران باالترتیب 800، 1103، 1048،883، اور760ملزمان گرفتارجبکہ جنوبی میں12،شرقی میں8،غربی میں7،وسطی میں18اورملیر میں9ڈکیت ہلاک ہوئے،شہرکے مختلف علاقوں میں ایس آئی یو نے 36،اے وی سی سی نے3،اور اینٹی کار لفٹنگ سیل نے چار پولیس مقابلوں میں باالترتیب454،55اور29 ملزمان کوگرفتار کیا،رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی نے116مفرور اور115اشتہاری،شرقی نے159اور13،غربی نے 273 اور40، وسطی نے172اور16، ملیر نے162اور9اشتہاری ملزمان کو گرفتارکیا ،

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 49ایس ایم جی،5شاٹ گن، 65 رائفل، 93 رپیٹر، 3541 پستول، 85 ریوالور، 7کاربائن،24 ماؤزر، 2 آر پی جی،171ہینڈ گرنیڈ، 61 مارٹرز،129خنجر اور960موبائل فون برآمد ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں