ایکسپریس میڈیا گروپ کی ہوسٹن میں پراپرٹی نمائش

ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے قائم پاکستان پویلین میں ہر روز امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ زندگی کے متنوع شعبوں میں امکانات کے فروغ پر روشنی ڈالنے کے لیے پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے۔فوٹو : ایکسپریس

DAGAR:
ایکسپریس میڈیا گروپ نے وطن عزیز کے مختلف شہروں میں ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپوز نہایت کامیابی سے منعقد کرنے اور طلبا طالبات کو ان کی تعلیم اور کیریئر کے انتخاب میں رہنمائی فراہم کرنے کے بعد اب بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کی سہولتوں سے آگاہ کرنے اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری پر راغب کرنے کے لیے امریکا کے شہر ہوسٹن میں 2 جون کو شروع ہونے والی پانچ روزہ پراپرٹی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس میں ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے قائم پاکستان پویلین میں ہر روز امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے بلکہ پاکستانیوں کے امریکی دوست احباب بھی اس میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ان میں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہونگے وہ اس ایکسپو سے بطور خاص مستفید ہو سکیں گے۔


اس ایکسپو میں سارا دن بھرپور رش رہتا ہے۔ امریکی کانگریس کے رکن ایل گرین نے جمعہ کو پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کیا تھا جس کے بعد ایکسپو سینٹر میں دن بدن لوگوں کے رش میں اضافہ دیکھنے میں آتا رہا۔ ہوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بطور خاص زیادہ دلچسپی لی اور پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ ایکسپریس میڈیا گروپ ہوسٹن کے بعد اگست میں امریکی شہر ڈلاس میں ہونے والے پراپرٹی شو میں بھی حصہ لے گا اور پاکستانی ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کو امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو ملک میں منافع بخش سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔ ایکسپریس میڈیا گروپ زندگی کے متنوع شعبوں میں امکانات کے فروغ پر روشنی ڈالنے کے لیے پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے ۔
Load Next Story