نوواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دیکر فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جوکووچ نے ٹائٹل جیت کرکیریئرکاگرینڈ سلم مکمل کرلیااوروہ سیزن کے چاروں گرینڈ سلم جیتنے والےدنیاکے آٹھویں کھلاڑی بن گئے


ویب ڈیسک June 06, 2016
ٹاپ سیڈ سربیئن اسٹار نے فائنل میں برطانوی حریف اینڈی مرے کو 6-3، 1-6، 2-6 اور4-6 سے مات دی ۔ فوٹو : اے ایف پی

عالمی نمبرون نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹرافی جیت کر کیریئر کا ' گرینڈ سلم ' مکمل کرلیا اور وہ سیزن کے تمام چاروں گرینڈ سلم جیتنے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے۔

سیزن کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن میں عالمی نمبرون نوواک جوکووچ نے مینز سنگلز ٹرافی جیت کر کیریئر کا ' گرینڈ سلم ' مکمل کرلیا، وہ سیزن کے تمام چاروں گرینڈ سلم جیتنے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بنے، یہ ان کا مجموعی طور پر 12واں گرینڈ سلم بنا، ان سے قبل اس سنگ میل کو فریڈ پیری، ڈون بوج، راڈ لیور، روئے ایمرسن، آندرے اگاسی ، راجرفیڈرر اور رافیل نڈال نے عبور کیا۔ ٹاپ سیڈ سربیئن اسٹار نے فائنل میں برطانوی حریف اینڈی مرے کو 6-3، 1-6، 2-6 اور4-6 سے مات دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں