اداکاری ہر ایک کے بس کی بات نہیں شبیر جان

اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھانا ہی اصل فنکاری ہے، شبیر جان


Cultural Reporter June 06, 2016
اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھانا ہی اصل فنکاری ہے، شبیر جان۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اداکاری اصل میں اپنی ذات کی نفی ہوتی ہے اورجو اداکار اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھاتا ہے وہی اصل فنکار ہے۔

ایک انٹر ویو میں اداکار شبیر جان نے کہا کہ اداکاری کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، ایسے بھی اداکار ہیں جو اسکرپٹ میں اپنے کردار کو اس طرح اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں کہ یہ گمان ہی نہیں ہو پاتا کہ کوئی کردار نبھایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے آنے والوں کے لیے یہی سبق ہے کہ جو کام بھی کرنا ہے وہ نیک نیتی اور لگن سے کیا جائے اور پھر اس کے نتائج اوپر والے پر چھوڑ دیے جائیں اور وہ کبھی بھی مایوس نہیں کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں