صحافیوں کے تحفظ کے اعتبار سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا 151 واں نمبر

فہرست کے مطابق افغانستان جیسا ملک بھی وطن عزیز کے مقابلے میں صحافیوں کے لئے بہتر ملک ہے ۔


ویب ڈیسک November 21, 2012
صحافیوں کے لئے پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔ فوٹو : فائل

آزادی صحافت اور جمہوری نظام کی دعویدار حکومت میں وطن عزیز صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کے تحفط کے لحاظ سے دنیا بھر میں 151 ویں نمبر پر ہے ۔

پاکستان میں جہاں دہشتگردی اور نشانہ وار قتل کی وارداتیں شہریوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہیں وہیں صحافیوں کے لئے بھی زندگی آسان نہیں۔ بین الاقوامی سروے کے مطابق پاکستان صحافیوں کے لئے دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔

سروے کے بعد کی گئی درجہ بندی کے تحت صحافیوں کے تحفظ کے لحاظ سے دنیا کے 179 ملکوں میں پاکستان 151 ویں نمبر پر ہے۔ فہرست کے مطابق افغانستان جیسا ملک بھی وطن عزیز کے مقابلے میں صحافیوں کے لئے بہتر ملک ہے، عالمی فہرست میں پڑوسی ملک پاکستان سے ایک درجہ پہلے 150ویں نمبر پر ہے جبکہ عراق کا نمبر 152 واں ہے ۔

ایران میں بھی صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد انتہائی خطرناک صورت حال سے گزر رہے ہیں جس کا نمبر فہرست میں 175 واں ہے۔ تاہم عالمی درجہ بندی میں بھارت کا 131واں نمبر ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان عالمی سروے کے تحت خطرناک ملکوں میں 151 ویں نمبر پر موجود تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں