ہوسٹن پراپرٹی شو میں ایکسپریس کا پویلین بھرپورتوجہ کامرکز

بڑی تعدادمیں لوگوں کی شرکت،پاکستان میں ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی معلومات لی

نمائش آج اختتام پذیر ہوگی، ایکسپریس اگست میں ڈیلاس پراپرٹی شومیں بھی حصہ لے گا فوٹو : فائل

امریکی شہر ہوسٹن میں ہونیوالی 5 روزہ پراپرٹی نمائش میں گزشتہ روز بھی ''ایکسپریس میڈیا گروپ'' کی جانب سے قائم پویلین پر رش رہا اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی بھرپور توجہ کا مرکز رہا۔ یہ نمائش آج 6 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔


اس نمائش میں اسٹار ماکیٹنگ، فاسٹ مارکیٹنگ، ریئل مارکیٹنگ، اطہر مارکیٹنگ، سید پراپرٹیز، ریڈسن، پراپرٹی لیجنڈ، ورٹیکس انٹرنیشنل اور حیدر اینڈ کوسمیت دیگر اداروں نے اسٹال لگائے ہیں۔ امریکی کانگریس کے رکن ایل گرین نے پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔ گزشتہ روز بھی ہوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خصوصی دلچسپی کیساتھ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ ایکسپریس کے پویلین میں پاکستان کی صف اول کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیوں نے اسٹال لگائے ہیں اور ملک میں جاری رہائشی اور تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق معلومات فراہم کررہی ہیں۔ ایکسپریس کے پویلین میں پراپرٹی کیساتھ ساتھ ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

جس میں ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی اور اس شو میں بڑی تعداد میں پاکستانی خواتین نے شرکت کی۔ ایکسپریس میڈیا گروپ ہوسٹن کے بعد اگست میں امریکی شہر ڈیلاس میں ہونیوالے پراپرٹی شو میں بھی حصہ لے گا اور پاکستانی ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کو امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنے میں معاونت فراہم کریگا۔
Load Next Story