اسٹیٹ بینک نے رواں برس کیلئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا

رواں برس کے لئے زکوۃ کا نصاب 35 ہزار 557 روپے مقرر کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک

ملک بھر میں بینک کھاتوں سے زکوٰۃ یکم رمضان المبارک کو منہا کی جائے گی، اسٹیٹ بینک. فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے رواں برس کے لئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں برس کے لئے زکوۃ کا نصاب 35 ہزار 557 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بینکوں کے کھاتے داروں کی زکوۃ یکم رمضان کو کاٹی جائے گی کھاتے داروں کےاکاؤنٹ میں اگر 35 ہزارپانچ سوستاون روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو تمام بینک یکم رمضان کو اس میں سے ازخود زکوٰة کاٹ لیں گے تاہم جولوگ اپنے طور پر زکوة ادا کرنا چاہتے ہیں اور یہ نہیں چاہتے کہ بینک ان کی زکوٰة کاٹے وہ بینک سے اپنی رقم نکلوا رہے ہیں۔


اس کے علاوہ رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جب کہ عوام کے لئے جمعہ کے روز بینک کھلنے کا وقت صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوگا۔

Load Next Story