پیرس میں شروع ہونے والے یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران دہشت گردی کا خطرہ

دہشت گردی کا خطرہ طویل الوقت تک برقرر رہے گا، ہمیں ہرقسم کی حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانا ہے، فرانسیسی صدر

دہشت گردی کا خطرہ طویل الوقت تک برقرر رہے گا، ہمیں ہرقسم کی حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانا ہے، فرانسیسی صدر۔ فوٹو:فائل

فرانس کے صدر فرانسس اولاند نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے پیرس میں شروع ہونے والے 'یورپی فٹ بال چیمپئن شپ 2016' کے دوران دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں مگر وہ دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

فرانس میں 10 جون سے 10 جولائی تک جاری رہنے والے فٹ مقابلوں میں 70 لاکھ افراد کی شرکت کی توقع ہے جب کہ فرانسیسی حکومت نے فٹ بال مقابلوں کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے 90 ہزارپولیس اوراسپیشل فورس کے کمانڈوزتعینات کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم فرانسیسی صدرفرانسس اولاند نے سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ طویل الوقت تک برقرررہے گا، ہمیں ہرقسم کی حفاظتی تدابیرکو یقینی بنانا ہے تاکہ دہشت گرد یورپ 2016 فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران دہشت گردی کی سازشوں میں کامیاب نہ ہو سکیں۔


فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ دہشت گرد تماشائیوں کو کھیل کے میدانوں تک رسائی سے روکنے کے لیے ایئر فرانس اور فرانس کی ریل سروس کو نشانہ بناتے ہیں۔ ہم نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 5 مختلف دھماکوں کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 
Load Next Story