حکومت پاناما لیکس کے معاملے میں اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے خورشید شاہ

ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک موجود ہے اور اس میں حکومت لچک نہیں دکھارہی، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک June 06, 2016
حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے اور ایک قدم پیچھے آئے ، خورشید شاہ : فوٹو : فائل

پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف سید خورشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک موجود ہے، اس میں بھی حکومت لچک نہیں دکھارہی، ایسا کرکے حکومت غلطی کررہی ہے، پانی سر سے گزر جانے کے بعد حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے، حکومت ایک قدم پیچھے آئے اور اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے کیونکہ اب ہمارے پاس سڑکوں پر جانے کا آخری راستہ بچا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیا گیا بجٹ کسی منصوبہ بندی کے بغیر پیش کیا گیا۔ تعلیم سمیت متعدد اہم شعبوں کا بجٹ بڑھانے کے بجائے کم کردیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں حکومت کی ترجیحات واضح ہی نہیں کی گئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں