سیاست کو خدمت سمجھ کر کرتے ہیںثروت اعجاز

اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن مستحقین میں امدادی سامان تقسیم کریگا،رضاکاروں سے خطاب


ایکسپریس July 22, 2012
اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن مستحقین میں امدادی سامان تقسیم کریگا،رضاکاروں سے خطاب۔ فوٹو ایکسپریس

سنی تحریک کے سربراہ و چیئرمین اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاست کو خدمت سمجھ کر کیا جائے تو معاشرے میں بھی ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے کا جذبہ پیدا ہوگا اور فلاحی کاموں کی شمع روشن ہوگی، بدقسمتی سے سیاست کو جھوٹ، فریب ،مکاری اور ذاتی مفادات کا شاخسانہ بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔

ملک کی معیشت دن بدن کمزور اور دہشت گرد مضبوط ہوتے جارہے ہیں، فلاحی ریاست کے تصور کو حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے چکنا چور کردیا ہے، پاکستان سنی تحریک اپنے اسلاف کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلیے ہر ممکن کوشش کریگی، پی ایس ٹی کا ذیلی شعبہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی غریبوں، یتیموں، بیواؤں، مسکینوں میں امدادی سامان تقسیم کریگا،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہل سنت پر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت کراچی سمیت پورے ملک میں فری ڈسپنسریاں، اسپتال اور ایمبولینس سروسز عوام کی خدمت کررہی ہیں، انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اپنی زکوۃٰ، خیرات، صدقات و دیگر عطیات اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن (ٹرسٹ) کو دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں