رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کے اوقات کار میں کمی

بینک پیرسے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے۔


ویب ڈیسک June 06, 2016
بینک پیرسے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے۔ فوٹو:فائل

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کے کام کے اوقات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی میں سرکاری ادارے پیرسے جمعرات صبح 8 سے 2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعے کو صبح آٹھ سے دوپہر 12 بجے تک دفاترمیں کام کیا جائے گا۔ بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں اوقات کار8:30 سے دن 2 بجے تک ہونگے جبکہ عدالتوں کے اوقات کار صبح 8:30 سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔

وہ سرکاری دفاترجو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں ان کے اوقات کار صبح 8:30 سے ایک بجے تک ہونگے۔ رمضان المبارک کے لئے بینکوں کے اوقات کاربھی تبدیل کئے گئے ہیں، بینک پیرسے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعہ کو بینک صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں